سلمان خان

سلمان خان کی فائونڈیشن نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کر دیا

نئی دہلی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فائونڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سلمان خان اور انکی فائونڈیشن نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دبائو بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں