وزیرخارجہ بلاول بھٹو

سلمان تاثیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفہ کو آگے بڑھانے میں اپنی جان قربان کر دی، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ سلمان تاثیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفہ کو آگے بڑھانے میں اپنی جان قربان کر دی۔

انہوںنے کہاکہ سلمان تاثیر نے معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص اقلیتوں کو آئین پاکستان میں دیئے گئے حقوق کی بات کی،وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سلمان تاثیر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں