سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا بیان جاری

نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں فریقین سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینی شہریوں کیلیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سیجاری ہوا ہے اس سے قبل امریکا نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوادیا تھا ۔

واضح رہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے باوجود سلامتی کونسل کے مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ نے مسلسل رکاوٹ ڈال کر ثابت کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک عالمی ادارہ نہیں بلکہ یہ امریکہ کا غلام ادارہ ہے جو امریکی حکم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتاـامریکی غلامی کرنے کے باعث اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ ختم کرچکا ہےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں