سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کاافغانستان میں صنفی مساوات وانسانی حقوق کیلئے نمائندہ مقررکرنے کامطالبہ

نیویارک(عکس آن لائن)سلامتی کونسل نے افغانستان میں انسانی حقوق اور صنفی برابری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق یہ مطالبہ منظور کردہ ایک قرار داد میں کیا گیا ہے جو گزشتہ دنوں منظور کی گئی ہے۔قرار داد میں سلامتی کونسل نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کیساتھ روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس مقصد کیلئے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

قرار داد کے حق میں 13ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں