اداکارہ ماہ نور

سفارش کا زمانہ نہیں صرف معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے، اداکارہ ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن) معروف ماڈل ،اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے محنت اوراپنی منزل پانے کیلئے جستجو کا ہونا ضروری ہے‘ اب سفارش کا زمانہ نہیں رہا ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک شوبزانڈسٹری میں بہت سے مقبول فنکارہوئے جن کا تذکرہ کیے بغیرشوبزانڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی،ماہ نور نے مزید کہاکہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیامیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئے آنیوالوں کو موقع دینا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں