سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد کا صحت کے میدان میں کام کرنے والے عملے کو خراج تحسین

ریاض (عکس آن لائن )سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ صحت کے عملے کی وبا کے دنوں میں پیشہ ورانہ خدمات اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کرونا وبا کے عرصے میں مملکت کے محکمہ صحت اور طب کے شعبے میں کام کرنے والے عملے اور کارکنوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے طبی عملے اور صحت کے میدان میں کام کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اگر مملکت کو وبا سے بچایا گیا ہے تو یہ صحت کے کارکنوں کی انتھک کوششوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا ثمر ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہناتھا کہ ولی عہد کی طرف سے صحت کے شعبے کی خدمات کی تحسین انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہماری ذمہ داریوں میں معاونت کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں