شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی ولی عہد سے امریکی صدر کا رابطہ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت

ریاض (عکس آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

کی صحت بارے دریافت کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد نے امریکی صدر کو شاہ سلمان

کی صحت کے بارے میں اطمینان دلایا اور صحت کے لیے رابطہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر

امریکی صدر اور سعودی ولی عہد نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ علاقائی و بین الاقوامی

حالات بھی زیر بحث آئے۔ شاہ سلمان کے کامیاب آپریشن کی اطلاع پرسعودی عرب کے ہر حلقے نے اطمینان

اور مسرت کا اظہار کیا۔ شاہی خاندان کے افراد ، ممتاز علما، اعلی عہدیداروں، دانشوروں اور ذرائع ابلاغ کے

ارباب نے کامیاب آپریشن پر شاہ سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ ﷲ تعالی شاہ سلمان کو بہت

جلد مکمل طور پر صحت یاب کردے۔ مبارکباد دینے والوں میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے

سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، نائب گورنر ریاض، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، گورنر ریاض،

کمشنر جدہ، الجوف، حدود شمالیہ کے گورنرز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں