شاہ سلمان بن عبد العزیز

سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد( عکس آن لائن) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے خط لکھا گیا۔ خط میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلدصحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں جبکہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں