شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی فرماں روا نے غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کردی

ریاض(عکس آن لائن ) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت

میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان کی

زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے

مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ۔شاہی فرمان میں کہا گیا کہ

تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت

داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے

اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے

متعلق متعدد فیصلے کیے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی

معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں

تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں