سعودی عرب میں نمائشی میچ: رونالڈو اور میسی آمنے سامنے ہوں گے

ریاض (عکس آن لائن)سعودی سیزن کپ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی آمنے سامنے ہوں گے۔

سعودی سیزن کپ کے نمائشی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گے۔ رونالڈو کی النصر اور میسی کی انٹرمیامی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

دنیا بھر سے فٹبال شائقین اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن ایک بری خبر یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مکمل فٹ نہیں لہذا ان کی شرکت مشکوک ہے۔

النصر اور انٹرمیامی کے درمیان نمائشی میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں