سعودی ائیرلائن

سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(عکس آن لائن) سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی، مسافروں کو سعودی عرب داخلے کی اجازت پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن کے ذریعے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانیوالے مسافروں کے لئے شاندار خبر آگئی، سعودی حکام نے پابندی اٹھالی ہے ، ایمپلائمنٹ ویزہ، ورک وزٹ ویزہ ، بزنس ویزہ اور فیملی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ائیرلائنز کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر محمد بن عتیبی کی زیردستخط مراسلہ جاری کردیا گیانوٹیفکیشن کے مطابق داخلے کی اجازت پر پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن کے ذریعیوزٹ اوربزنس ویزیکیحامل مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹیشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں، کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں