سعودیہ میں فلسطینیوں کا عدالتی ٹرائل ظلم کی ایک نئی شکل ہے،حماس

غزہ(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس )نے سعودی عرب میں قید فلسطینی رہنماؤں، علما ، دانشوروں اور سیاسی قائدین کے عدالتی ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں کا عدالتی ٹرائل ظلم کی ایک نئی شکل ہے ۔ حماس کے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو باعزت رہا کرے اور ان کے خلاف قائم مقدماہ ختم کیے جائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ حماس سعودی عرب میں فلسطینی رہنماؤں کے ٹرائل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ سعودی عرب کا فلسطینیوں کے حوالے سے سلوک ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 68 فلسطینیوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔حماس نے فلسطینی رہنماؤں کے سعودی عرب میں ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے رہنماؤں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کی مساعی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں