سری لنکن

سری لنکن حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دیدی

کولمبو(عکس آن لائن) سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو دفنانے کی اجازت دیدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دیدی ہے، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کی۔گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا، سری لنکن حکومت کے مطابق کورونا وائرس سیمتاثرہ افراد کو دفنانے سے زیر زمین پانی گندہ ہوجائے گا۔سری لنکن حکومت کی جانب سے تدفین پر پابندی لگائے جانے کے بعد نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی جانب سے کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں