مودی سرکار

سرینگر،ٹی وی کیبل بحالی کے بعد بھی مسلم ممالک کے چینلز نہیں دکھائے جائینگے،مودی سرکار

سرینگر(عکس آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم نہیں ہوئی۔ مودی حکومت نے وادی کے کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ جب بھی مواصلاتی نظام بحال ہو تو کیبل پر مسلم ممالک بالخصوص پاکستان ، ترکی ، ایران اور ملایشیا کے چینلز نہ دکھائے جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ظالم اور ہٹلر مودی سرکار کے عہدیداروں نے مقبوضہ کشمیر کے کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ وہ مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز نشر نہیں کریں گے۔

وادی میں مواصلاتی نظام کی بندش اگست سے ہے۔ بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہی کہتی ہے کہ جب بھی وہ یہ پابندی ہٹائے گی، کیبل آپریٹرز کسی صورت پاکستان ، ترکی ، ایران اور ملایشیا کے تفریحی ہی نہیں نیوز چینلز بھی نہ دکھا سکیں گے۔ بے رحم مودی حکومت صرف اور صرف اپنے انتہا پسند چینلز دکھانے کے حق میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں