سرگودھا

سرگودھا: ڈینگی پر موثر کنٹرول کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے کہاہے کہ ڈینگی پر موثر کنٹرول کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے مبہم شواہد فراہم کرنے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ڈینگی کو موثر طریقے سے ختم کرنے میں مددملے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شاہپور کے خلاف انسدادڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے پر چارج شیٹ تیار کی جائے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں جیل انتظامیہ انسداد ڈینگی ایس او پیز اپنائے تاکہ قیدیوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھاجاسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ وار انسدادڈینگی ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈی ایچ اوڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ ایڈیشنل ایم ایس ڈی ایچ او ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اصغر جنجوعہ ‘اسسٹنٹ کمشنروں ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران او ردیگر متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔ بلال فیروز جوئیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی اداروں کے اہلکاروں او رافسران کو انسداد ڈینگی کے بارے میں خصوصی تربیت دیں اور انہیں متحرک وفعال بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادارے اپنے اہلکاروں کی فوگنگ اور آئی آر ایس سپرے کے حوالے سے خصوصی تربیت کریں تاکہ سپرے سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ 21 اکتوبر سے 2 نومبر تک ضلع بھر میں ڈینگی کی علامات والے 607 مریضوں کا سی بی سی ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے صرف ایک مریضہ میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس کا تعلق ضلع لیہ سے تھا تاہم علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک ضلع میں ڈینگی کے38 ممکنہ مریضوںکی لیبارٹری تشخیص کی گئی جن میں سے 35کے نتائج منفی موصول ہوئے تاہم ضلع میں اب تک پانچ مریض سامنے آئے ہیں جو علاج کے بعد معمول کی زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 548 انڈ ور ٹیموں نے مجموعی طو رپر ایک لاکھ 44ہزار 435 اور آوٹ ڈور ٹیموں نے40ہزار 456 مقامات کو چیک کیا جس میں سے 11 یونین کونسلوں اور تین انڈ ور جبکہ 8 آوٹ ڈ¶ر مقاما ت پر لاروا دریافت ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک ضلع کی تمام یونین کونسلوں سے لاروا تلاش کیاگیا ہے جن میں سے 282 انڈ ور اور 396 آوٹ ڈور مقامات شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال اس عرصہ کے دوران 157 ڈینگی مریض سامنے آئے جبکہ سال رواں میں اب تک صرف پانچ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں