سرگودھا

سرگودھا میں روٹھی بیوی کومنانے کیلئے سسرال آنیوالے نوجوان کو برادر نسبتی نے مبینہ طورپرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن)سرگودھا میں روٹھی بیوی کومنانے کیلئے سسرال آنیوالے نوجوان کو برادر نسبتی نے مبینہ طورپرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی جس سے بری طرح جھلس جانے پر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ منظور ٹاؤن کی آسیہ بی بی 6 بچوں کی ماں اپنے شوہر محمد شاہد سے ناراض ہو کر اپنے میکےآئی ۔

تو اس کا شوہر محمد شاہد بیوی کو منانے سسرال آیا جہاں بیوی کے درمیان منانے پر توں تکرار پر اس کا سسرالیوں سے جھگڑا ہوگیا تو اس کے برادر نسبتی فاروق نے بہن کی حمایت کرتے ہوئے مبینہ طور پر بہنوئی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔جس سے محمد شاہد بری برح جھلس گیا جس زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعہ میں شدید زخمی شاہد نے بتایا کہ اس کو سسرال میں سالے نے پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔

جبکہ سالے فاروق نے شاہد کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی ہے۔تاہم مقامی پولیس کو واقعی سے لا علم رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں