سرگودھا بورڈ

سرگودھا بورڈ نے میٹرک امتحانات کے داخلہ کی تاریخ میں توسیع کردی

سرگودھا (عکس آن لائن )بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا داخلہ بھیجنے کی تاریخ 13 دسمبر تک بڑھا دی ہے داخلے آن لائن ہی بھیجے جائینگے نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کیساتھ داخلہ بھجوانے کی تاریخ 6 دسمبر کی بجائے 13 دسمبر ڈبل فیس کیساتھ 16 کی بجائے 20 دسمبر اور ٹرپل فیس کیساتھ 23 کی بجائے 27 دسمبر تک فیس جمع کرائی جاسکتی ہے امتحانات 22 فروری سے شروع ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں