نکاسی آب کا مسئلہ

سرگودھا:قبضہ مافیاکے باعث نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیا ر کرگیا

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) چک نمبر 95 شمالی میں قبضہ مافیاکے باعث نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیا ر کرگیاحالیہ بارشوں سے اہل علاقہ کے گھروں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے ،

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کی بے حسی، محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا کے سرکاری زمین پر قبضہ نے نکاس کا مسئلہ پیدا کیاجس سے نہ صرف عمارات کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ گندگی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،بااثر افراد قبضہ مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں سرکاری پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کرکے بھاری رقوم میں بیچ دینا اور غرباءاور مجبور لوگوں سے پلاٹوں کے نام پررقم وصول کرنا ان کااہم ذریعہ معاش بنا ہوا ہے ،

مافیا نے اپنے اثر ورسوخ سے گاوں کے 80% پلاٹوں پر قبضہ کرکے نہ صرف عوام اور سرکار کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے بلکہ گاو¿ں میں نکاسی کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ،انہوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں