ڈویلپمنٹ فیلڈ آفیسر

سرگودھا،نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ فیلڈ آفیسرکی اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال سے ملاقات

دھیروال/ سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ فیلڈ آفیسر میاں کاشف سیال کی اسسٹنٹ

کمشنر ساہی وال وقاص اسلم مارتھ سے ملاقات میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پرو گرام کے کام اور فیڈر سکول

سسٹم بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آفیسر میاں کاشف سیال نے بتایا ڈپٹی ڈائریکٹر

نیشنل کمیشن ہیومن ڈویلپمنٹ آفیسر مہر عمر دراز جھاوری کی قیادت میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پرو گرام کے

ہداف پر کام کر رہی ہے حالیہ دنو ں میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ سرگودھا نے

مختلف مقامات پر کرونا کے بارے آگاہی مہم اور تحصیل بھر میں فیڈر سکول کمیونٹی میں مفت راشن، ہینڈسینٹائزر

مہیا کئے گئے ہیں ملاقات کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے

فیلڈ آفیسر میاں کاشف سیال اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں