موضع خشکن کے رہائشیوں

سرگودھا،موضع خشکن کے رہائشیوں کا ایم پی اے حلقہ پی پی 80 کے خلاف احتجاج‘

دھیروال/ سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) دو سال سے جھوٹے وعدے کرنے پر موضع خشکن کے رہائشیوں کا

ایم پی اے حلقہ پی پی 80 کے خلاف احتجاج‘ دوران الیکشن اصغر لاہڑی نے وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہوا تو انشاء اﷲ

سب سے پہلے آپ کی سڑک اور نکاسی آب کا نالہ تعمیر کرواؤں گا لیکن یہ صرف خواب ہی رہا ،

اور دو سال گزر جانے کے باوجود آج تک ہم ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور آئے روز جھوٹ وعدوں پر ٹرکھا دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان‘ چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے خدا واسطے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال حلقہ پی پی 80 کے نواحی گاؤں موضع خشکن کے رہائشیوں ماسٹر ملک محمد اشرف کھوکھر‘ حاجی محمد ناتک کھوکھر‘ حاجی محمد عمران کھوکھر‘ ملک عطاء محمد کھوکھر‘ ملک حارث عباس کھوکھر‘

ملک محمد خالد نمبردار‘ ملک احمد خان کھوکھر‘ ملک سیف اﷲ کھوکھر‘ ڈاکٹر سکندر حیات کھوکھر‘ ملک غلام مرتضیٰ کھوکھر‘ حاجی محمد لطیف کھوکھر ‘ ملک محمد عثمان کھوکھر‘ نزاکت علی کھوکھر‘ ملک طارق محمود کھوکھر ‘

ملک جعفر عباس کھوکھر و دیگر سینکڑوں افراد نے ایم پی اے اصغر لاہڑی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم عرصہ پچاس سال سے لاہڑی گروپ کو ووٹ دے رہے ہیں دوران الیکشن ایم پی اے نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا ،

کہ اگر میں کامیاب ہوا تو سب سے پہلے موضع خشکن میں نکاسی آب کا نالہ اور آپ کی سڑک تعمیرو کرواؤنگا لیکن لاہڑی اپنا وعدہ وفا نہ کر سکا اور دو سال سے مسلسل جھوٹے وعدوں پر ٹرکھایا جا رہا ہے۔

حلقہ پی پی 80 میں ترقیاتی کام جاری ہیں لیک ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔ لاہڑی گروپ کو آئندہ ووٹ دینے کی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔ جو غلطی ہم سے یا ہمارے بزرگوں سے ہوئی ہے،

اس پر ہم لاہڑی سے معافی مانگتے ہیں۔ہماری وزیراعظم پاکستان‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ اسلام آباد‘ وزیراعلیٰ پنجاب ‘ کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا و دیگر ارباب اختیارات سے اپیل ہے کہ ہم پر رحم کریں.

کیونکہ ہم بھی اسی ملک پاکستان کے رہائشی ہیں اور حکومت کو باقاعدہ ٹیکس دیتے ہیں۔ اس وقت ہمارے شہر کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے کہ سڑکوں اور گلیوں سے گزرنا مشکل ہو چکا ہے۔

مساجد تک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا ہے۔ آپ سے اپیل ہے کہ موضع خشکن میں نکاسی آب کا نالہ اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں