سرکاری ملازمین کی ترقیوں

سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ، وزیراعظم کا فوری حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے 60 روز میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور رپورٹ طلب کرلی،

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیو ری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7 ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیرالتوا ہے۔ 1991 سے 2017 تک 37 فیصد ترقیاں نہیں کی جا سکیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن میں 2 ہزار 290، کامرس میں ایک ہزار 364، پٹرولیم میں 809، پاورڈویژن میں 615، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں 344 اور وزارت داخلہ میں 111 ترقیاں زیرالتوا ہیں۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایکس کیڈر ملازمین سالوں سے پروموشن بورڈ کے انتظار میں ہیں،

ترقیاں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین بہتر کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔معاملے کے حل سے 20 ہزار ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں