سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہـکورونا پیٹرن کے تحت اس سال امتحانی پرچے آسان،مارکنگ نارمل طریقہ سے کی جائے گی. پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فیصلوں کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع ہوگا جبکہ کچی کلاس سے ہفتم کلاس تک کے سالانہ امتحانات اپریل کے آخری ہفتہ سے لیکر مئی کے پہلے عشرہ تک ہونگے، سالانہ امتحانات کا نیا خصوصی کورونا پیٹرن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 50 فیصد نمبر ہوم ورک کے رکھے گئے ہیں یہ ہوم ورک طلبائ کو آن لائن یا پھر سکول بلاکر دیا جائے گا جبکہ50فیصد نمبر امتحانی پرچوں کے ہونگے،سالانہ پرچے نارمل انداز میں لئے جائیں گے جبکہ امسال کورونا کے باعث پرچے زیادہ سخت نہیں ہونگے،مارکنگ بھی نارمل ہوگی،موسم گرما کی تعطیلات اس سال 10 یا 15 جون سے شروع ہونگی اور 15 اگست سے تمام سکول دوبارہ کھل جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں