سرفراز احمد

سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیے جانیکا امکان

لاہور(عکس آن لائن )بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سلیکٹرز قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی غور کرنے لگے۔ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد قیادت کے ساتھ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں،

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکیلیے انہیں زیر غورلایا جاسکتا ہے،ان کی جگہ لینے والے محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوٹنی سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے ۔سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کے لیے فکر مند ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوگی ۔

واضح رہے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں