سرفراز احمد

سرفراز احمد کا آل راونڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ میں تیار رہنے کا چیلنج

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راونڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چناوکر لیا اور انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان آل راونڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔

ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں