نیر حسین بخاری

سرزمین بے آئین کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ ملا، نیر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ سرزمین بے آئین کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ ملا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 10اپریل سیاسی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے،عوامی نمائندگان نے پارلیمانی نظام اور جمہوریت پر مہر ثبت کی۔

انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان کے تحت وفاقیت صوبائی خود مختاری ساحل اور وسائل پر حق تسلیم کیا گیا ۔نیر بخاری نے کہاکہ 10اپریل 1973 کے دن شہریوں کو معاشی انسانی حقوق کی آئینی ضمانت دی گئی۔

انہوںنے کہاکہ آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی نے 73کے آئین میں آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ کیا، چیئرمین بلاول پارلیمان میں آئین کی بالادستی مظبوط جمہوریت کی توانا آواز ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیرا رہتے ہوئے آئین کی پاسداری کے مشن پر قائم رہے گی ۔

انہوںنے کہاکہ دستور ساز ادارے پارلیمان کی عزت و تکریم یقینی بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم اور قائد عوام کا پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں