مولانا فضل الرحمن

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کے بخار میں کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں