سراج الحق

سراج الحق کا عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کی صورت میں معاملہ جوں کا توں رہ جائیگا، پی ٹی آئی، ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے صرف وعدے کیے ہیں،نوازشریف، عمران خان، آصف زرداری اپنے دور حکومت میں امریکہ گئے ،کسی نے کوئی بات نہیں کی،حکومت پاکستان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،امریکی صدر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،عافیہ کی رہائی کیلئے وکلا کی مشاورت سے جماعت اسلامی عالمی عدالت انصاف سے رجوح کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ۔منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ 18 سال بیت گئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید میں ہے،2003 میں عافیہ صدیقی کو کراچی سے غائب کیا گیا،2008 کو بی بی سی نے بتایا کہ امریکی جیل بگرام میں ایک قیدی عورت کی چیخیں سنیں گئیں،عافیہ صدیقی کے ساتھ ان کے تین بچے تھے،عافیہ پر الزام لگایا کہ تفتیش کے دوران انہوں نے ایک فوجی کی بندوق چھین کر فائرنگ کی،اس کے بعد ان کو لمبی قید سنائی گئی جبکہ کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،متعصب جج بھی اپنے فیصلے پر طنز کرتے رہے۔سراج الحق نے کہاکہ ہمیں خطرہ ہے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے جانے کے بعد ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ جوں کا توں رہے گا،عمران خان نے کہا تھا اگر اقتدار مل گیا تو امریکی صدر سے عافیہ کی رہائی کی بات کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ مشرف نے اپنی کتاب میں خود لکھا کہ ہم نے عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی، (ن )لیگ یا پیپلزپارٹی کی حکومت ہو سب نے اس سلسلے میں صرف وعدے کئے،نوازشریف، عمران خان، آصف زرداری اپنے دور حکومت میں امریکہ گئے تاہم اس سلسلے میں کسی نے کوئی بات نہیں کی،حکومت پاکستان کو اس حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہئے،امریکی صدر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ڈیمانڈ کرتا ہوں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے پاکستان بھیجا جائے،کراچی سے چترال تک پوری قوم چاہتی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت میں ہوں،ہم جینوا کی بین الاقوامی عدالت سے رجوع کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ جو کچھ آجکل پاکستان ہورہا ہے وہ غلط ہورہا ہے،گزشتہ رات یتیم خانہ چوک پر زخمیوں کی عیادت کی،بدقسمتی سے حکومت نے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے الجھایا ہے یہ حکومت ہمیشہ کچھ نہ کچھ غلط کرتی ہے پھر یوٹرن لے لیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں