نہر کی بندش

ساہوکا:کھادر نہر کی بندش سے کاشتکار پریشان گندم ہدف پورا کر نا مشکل ہو گیا

ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن)کھادر نہر کی بندش سے کاشتکار پریشان گندم ہدف پورا کر نا مشکل ہو گیا تفصیل کے مطابق پاکپتن کینال سے نکلنے والی نہر کھادر برانچ عرصہ چار ماہ سے بند ہو نے سے کاشتکاروںکو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے ڈیزل مہنگا بجلی کے یونٹ مہنگے ہو نے کے باعث گندم کا مقرر ہ ہدف پورا کر نا بھی شدید مشکل ہو گیا ہے آئندہ سال غذائی قلت پیدا ہو نے کا بھی خدشہ ظاہر ہو رہا ہے

کھادر نہر اور ان سے نکلنے والے راجباہوں کے بند ہو نے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا زرخیز علاقہ پانی کے اس سستے ذریعے سے محروم ہو کر رہا گیا ہے جبکہ کھادر نہر بند ہو نے کی وجہ کاشتکار وں کو گندم کی فصل کی تیاری کیلئے ٹیوب ویل کا سہارا لینا پڑھتا ہے جبکہ بجلی کے یونٹ اور ڈیزل مہنگا ہو نے کے باعث پانی کا یہ ذریعہ بھی کا شتکاروںکی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے علاقہ کے کاشتکاروں جن میں (امیداور ایم پی ایزپیر شہزاد فریدایدین چشتی،سید سلیم حسین شاہ،شہر یار سلدیرا،پیر محسن فرید چشتی)سابق ناظم و چیئر مین شاہ نواز خان مگھرانہ راجہ غلام نبی خان ساہوکا)امیدوار چیئر مین سجاد حیدر خان سلدیرا،امیر حمزہ خان سلدیرا،سید ولی داد عرف معزے شاہ،سید دلپذیر حسین شاہ نے اظہار خیال کر تے ہو ے کہا کہ اگر نہر کھادر کی بندش پر زرعی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی سے زرعی علاقہ میں مجموعی پیداوارمتاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں