شیریں مزاری

سانحہ اے پی ایس کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،شیریں مزاری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اے پی ایس میں دہشت گرد حملہ متعدد معصوم بچوں اور ان کے ٹیچرزکی جان لے گیا، ہمارا عزم ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جو بھلایا نہیں جائے گا، اے پی ایس میں دہشت گرد حملہ متعدد معصوم بچوں اور ان کے ٹیچرزکی جان لے گیا۔ آنسو اور دعائیں رہ گئی ہیں، اس عزم کے ساتھ کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں