شاہد خان آفریدی

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد( عکس آن لائن)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار۔ پوائنٹ ٹیبل پر سر فہرست ٹیم کو ٹرافی دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور ملتان سلطان کے سینئر کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے پر افسوس ہے لیکن کھلاڑیوں کا کرونا وائرس سے تحفظ زیادہ اہم ہے جبکہ کھلاڑیوں کے صحت کیلئے یہ فیصلہ پہلے سے کر لینا چاہئے تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کو ٹرافی دینی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں