میاں نواز شریف

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی

لاہور (عکس آن لائن)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی

مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام وکلاءمیاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ءکو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاءالحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں