سزائے موت کا فیصلہ

سابق صدر پرویزمشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

کراچی(عکس آن لائن)سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔درخواست محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ پرویزمشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا۔ آئین میں اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی جب کہ پرویزمشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی۔متن میں درج ہے کہ پرویزمشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔ پرویزمشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جس شخص پر آئین شکنی کااطلاق نہیں ہوتا اس پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں