رفیق تارڑ

سابق صدرپاکستان رفیق تارڑ انتقال کرگئے،شہبازشریف کا اظہار افسوس

لاہور (نمائندہ عکس ) سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان تھے، انھوں نے پنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔رفیق تارڑکی عمر 92 برس تھی۔

ان کی پیدائش منڈی بہاالدین میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 1951 میں پنجاب لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک پاکستان کے 9ویں صدرمملکت رہے ۔ رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔

رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔ انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں