ریسرچ ڈویژن

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے2 ارب 11 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ویژن 2025 کے تحت سرٹیفکیشن انسینٹو پروگرام کے لئے 10 کروڑ، گوادر میں پی ایس ٹی سی کے قیام کے لئے 26 کروڑ، فرسٹ انڈسٹریل انوویشن سروے کے لئے 2 کروڑ، سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے لئے 15 کروڑ، کمپیٹیٹو ریسرچ پروگرام کے لئے 26 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں