سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے، علی محمد خان

اسلام آباد ( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہاکہ ہم سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں تاہم سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہو ۔ انہوںنے کہاکہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے، چیئر مین پی ٹی آئی نے صدر مملکت سے بھی بات کی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں بات ہوئی کہ بیرونی مداخلت کی گئی ،ہم تحقیقات کے حق میں ہیں کہ مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحقیقات آزاد اور شفاف ہونی چاہیے ایسے نہیں جس طرح چیئرمن پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے ،اللہ فرماتا ہے میری رحمت نے نا امید مت ہو۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے 90 روز میں الیکشن ہوں گے اور صدر مملکت سے بھی توقع رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ صدر علوی پرانے سیاست دان ہیں امید ہے وقت پر الیکشن ہو جائیں گے۔ صحافی نے سوال کیاکہ آپ بھی کے پی کے سے ہیں پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا ۔ علی محمد خان نے کہاکہ پرویز خٹک سے کہیں ٹرائی ٹرائی اگین لیکن اللہ ان کے ساتھ ہے جو دل سے صاف ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں