نیلم منیر

زندگی گلابوں کی سیج نہیں بلکہ بہت بڑا امتحان ہے،اداکارہ نیلم منیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ نیلم منیر نے کہاکہ زندگی گلابوں کی سیج نہیں ہے بلکہ بہت بڑا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاؤکا شکار ہوتے ہیں .

جہاں ہمیں بعض اوقات خوشی کے ساتھ بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

جس میں کچھ لوگ اسے کامیابی سے طے کر جاتے ہیں اور کچھ ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رب نے اس دنیا کو تخلیق کرتے ہوئے ہمیں سکون کا ذریعہ بھی بتادیا .

جو اس کی ذات سے لگاؤ اور قرآن کی صورت میں ہے اور ہمیں اس مشکل وقت میں اپنی پاک کتاب کو پڑھتے ہوئے اس سے رہنمائی مانگنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں