زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا ملتان میں پراپرٹی سیلزایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ملتان(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ملتان میں پراپرٹی سیلزایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نےاپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پراپرٹیسیلزایونٹ میں مجموعی طور پر 10 سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناسکی دلچسپیکیلئے پیشکئےگئے ۔جن میںڈاؤن ٹاؤن رومینزا،این ون ٹاور،بلیوارڈ ہائٹس،گالفویورومینزا،ہائیلینڈولاز، ڈیاورین مال،اتحاد گارڈن، پلاٹینمہومز، بزنس حب اور واربل مال سمیت زمینڈویلپمنٹس کے منصوبے زمینآورم اور زمین اوپل شامل تھے۔ پراپرٹیسیلزایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کیمارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کوحاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام
زمین ڈاٹ کام

تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ڈائریکٹرپراجیکٹسیلز مظفر مجید اور ریجنلسیلز مینجر ملتان رانا فرخ نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے پراپرٹیسیلزایونٹ کی شاندار کامیابی پر اہلیان ملتان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہرئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوامالناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے ۔ ملتان میں بھی پراپرٹیسیلزایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے شہریوں نے اپنیبھرپور شرکت سے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیاہے. زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹیسیلزایونٹس کی بدولت ملک بھر میںرئیل اسٹیٹ شعبہ ترقیکی منازل طے کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹسیلز سنٹرل مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اپنیجدیدسہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ سرزمیناولیاء کے شہریوں نے زمین ڈاٹ کام پر اعتماد کرتے ہوئے اس پراپرٹیسیلزایونٹ کو نہ صرف شاندار انداز میں کامیاب کیا ہے بلکہ جنوبی پنجاب کے سب سے معتبر اور قابل منافع تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اپنی دلچسپی کااظہار کیا۔
زمین ڈاٹ کام کے ریجنلسیلز مینجر ملتان رانا فرخ ندیم نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کسی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی شائبہ موجود ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں