شیخ رشید

زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں ،لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں ،لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، امید ہے 31 مئی سے پہلے معاملات حل ہوجائیں گے، آئندہ کچھ دنوں میں مثبت حل نکل آئے گا، امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، رانا ثنااللہ پر لگے الزامات میں مزید اضافہ ہوگیا، راناثنااللہ کا ٹریک ریکارڈ بھی تو اچھا نہیں ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنوں کو روکا گیا، کہتے ہیں لوگ کدھر ہیں، کیسے آتے جب ہر طرف رکاوٹیں تھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں مثبت حل نکل آئے گا، امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوگا،5 افراد جاں بحق ہوئے کیونکہ زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں ،لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بہترہے معاملات صلح صفائی سے طے پاجائیں، حکومتی پارٹی کی حیثیت نہیں ایک ووٹ کی حکومت ہے، منٹ میں ختم ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، مذاکرات کے لیے اور بھی سارے لوگ ہوتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت فیصلے تو انگلینڈ سے ہی لیتی رہی لیکن وہ بھی کیا مشورہ دیں گے، نواز شریف باہمت یا بہادر ہوتے تو انہیں پاکستان میں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے سازش تیار کی، 14 بار فوج کے خلاف بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرتشدد دوطرفہ ہوتا تو نقصان زیادہ ہوسکتا تھا، امید ہے 31مئی سے پہلے معاملات حل ہوجائیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ پر لگے الزامات میں مزید اضافہ ہوگیا، راناثنااللہ کا ٹریک ریکارڈ بھی تو اچھا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں