پاکستان کی ویمنز

زمبابوے اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

ہرارے (عکس آن لائن)زمبابوے اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)منگل کو ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے اور پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ زمبابوے اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13فروری کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 16فروری کو کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 18فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں