زمبابوے

زمبابوے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

ہرارے(عکس آن لائن)زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (آج)پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 2 جون جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 جون کو کھیلاجائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں