مسرت جمشید چیمہ

زمان پارک آپریشن لندن پلان کا حصہ ،عمران خان کی گرفتاری نواز شریف ، اسکی بیٹی کی خوشنودی کیلئے ہے’ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن لندن پلان کا حصہ ہے ، قوم کے لیڈر عمران خان کی گرفتاری نواز شریف اور اس کی صاحبزادی کی خوشنودی کیلئے ہے جس کیلئے خون کی ہولی کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا ، قوم نے واضح بتا دیا ہے کہ وہ اب مزید غلامی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چند ظالموں کی انا ء کی تسکین کیلئے پاکستان کو تباہ کیا جا رہا ہے، پوری ریاست ایک چور خاندان کے سامنے جھکی ہوئی ہے، نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز الیکشن سے فرار کیلئے خون چاہتے ہیںاور ان کی خواہش کی تکمیل کیلئے خون کی ہولی کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ ایک مفرور اور اس کی بیٹی کی خوشنودی کیلئے ملک کے نظام اور اس کی سلامتی سے کھلواڑ نہ کریں ،جو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے اسے اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا اور ہم آئین و قانون کے مطابق یہ حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہی ہے ، انتخابات ہونے دیں اس کے سارے خواب جاتی امراہ کی چار دیواری کے اندر دفن ہوجائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں