mulla-jutt

ریکارڈ توڑ بزنس، دی لیجند آف مولاجٹ کے امریکا میں بھی خوب چرچے

ّنیویارک (عکس آن لا ئن)’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستانی سْپر اسٹار اداکار فواد خان کو مبارک باد دی اور انٹرویو کے لئے مدعو کر لیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی میزبان (klustout) کو دیے گئے انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ 2022 نہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستانی سنیما انڈسٹری کے لئے بہترین رہا اور میں اس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہوں۔ جس طرح اس فلم نے بزنس کیا، اس نے معیار کو بلند کر دیا اور امید کرتا ہوں کے مستقبل میں بھی پاکستانی سینما اسی طرح بزنس کرے۔بھارت میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد خان کا کہنا تھا۔

کہ بھارت میں فلم کی ریلیز دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی، یہ ریلیز اسی طرح ہوگی جس طرح عید یا دیوالی کے موقع پر ہم ایک دوسرے کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہیں۔ اس سے سفارتی تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سنا ہے کہ فلم ریلیز ہونے والی ہے لیکن پھر یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاید فلم ریلیز نہ ہو، بہتری کے لئے دعا گو ہوں۔دوسری طرف ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم نے مقامی باکس آفس میں 100 کروڑ جبکہ پوری دنیا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں