حج اجازت نامے

ریاض ، حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جانے پر 15 دنوں کے لیے پابندی عائد

ریاض (عکس آن لائن) سعودی حکومت نے 15 دنوں کے لیے حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جانے پر پابندی عائد

کر دی ،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے

مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ19 جولائی (28 ذی قعدہ) سے 2 اگست (12 ذی الحجہ) کے درمیان جو بھی بغیر

حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک سے زیادہ خلاف

ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’شاہی فرمان کے بموجب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے

کے لیے احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات کے تحت بلا اجازت حج مقامات پر جانے والوں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہی ہدایت کے مطابق اس سال حج موسم کو نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج ہدایات کی پابندی کریں۔وزارت داخلہ نے

یہ بھی ہدایت کی کہ سیکیورٹی اہلکار منی، عرفات اور مزدلفہ جانے والے تمام راستوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹی دیں گے۔

ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے حج مقامات پر جانے سے روکا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں