چیف جسٹس

ریاست کا کام اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے،چیف جسٹس

کوئٹہ(عکس آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ریاست کا کام اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے، آپ کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہمارا کام ہے، موجودہ حالات میں سب کو اکھٹا ہوکر چلنا چاہیئے، ترقی کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ایک تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کا وجود ایک ماں کی طرح ہوتا ہے، قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ آئین کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، سچائی اور دیانتداری کا دامن نہیں چھوڑناچاہیے۔

معاشرے میں امن وسکون کےلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات دور کریں۔ قومی اداروں کا تحفظ کرنا بھی ہمارا کام ہے، اگر قانون اور عدالت کا احترام نہیں ہوگا تو انتشار ہوگا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو اکھٹا ہوکر چلنا چاہیئے، ترقی کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں