ڈیجیٹل اکاونٹس

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.295 ارب ڈالر،ملک میں سرمایہ کاری کاحجم 3.390 ارب ڈالرہوگیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)روشن ڈیجیٹل اکاونٹس (آرڈی اے) کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.295 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کاحجم 3.390 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ 146 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 5.295 ارب ڈالرہوگیا،ستمبرمیں آر ڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 168 ملین ڈالر اوراگست میں 187 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے کھاتہ داروں میں مزید 5295 کھاتہ داروں کااضافہ ہوگیا جس کے بعد آرڈی اے کے مجموعی کھاتہ داروں کی تعداد485873 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اکتوبرکے دوران 83 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس کے بعد آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.390 ارب ڈالرہوگیا۔اکتوبرمیں سمندرپارکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 31 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 51 ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔ مجموعی طورپرسمندرپارپاکستانیوں نے آرڈی اے کے زریعہ اب تک نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.722 ارب ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.622 ارب ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 46 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں