فیصل بن فرحان

روس یوکرین جنگ مذاکرات کے ذریعے ختم ہونے کا امکان ہے، فیصل بن فرحان

ریاض (عکس آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کا امکان دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اکنامک کانفرنس کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مملکت تیل کی قیمت کو نسبتا مستحکم رکھنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ خطے میں سب سے زیادہ فعال سیکورٹی پارٹنر ہے۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر نے “بلومبرگ” کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کہ چین سعودی عرب کے لیے ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام فلسطینیوں کو امید دلانے سے حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی اپنی ریاست دے کر انہیں عزت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے شام کے معاملے پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ ہمیں شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں