امریکی وزیرخارجہ

روس میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی حکمتِ عملی نہیں،امریکی وزیرخارجہ

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاس روس میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی حکمت عملی نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلینکن نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)کے دورے کے موقع پرایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں صدر، وائٹ ہائوس نے گذشتہ رات یہ نکتہ اٹھایا تھا کہ صدر پوتین کو جنگ لڑنے یا یوکرین یا کسی اور کے خلاف جارحیت کرنے کا اختیار نہیں دیاجا سکتا

۔انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں اورآپ نے ہمیں باربار کہتے سنا ہے، ہمارے پاس اس معاملہ میں روس یا کہیں اور حکومت کی تبدیلی کی کوئی حکمت عملی نہیں۔ اس معاملے میں اور کسی بھی صورت میں، یہ زیر بحث ملک کے لوگوں پرمنحصر ہے۔ یہ(حکومت کی تبدیلی)روسی عوام پر منحصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں