یوکرائن

روسی حملے کی صورت میں یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا خدشہ ہے، امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روس کے پاس ایسے یوکرائنی شہریوں کی فہرست ہے، جنہیں یوکرائن پر روسی حملے کے بعد یا تو قتل کر دیا جائے گا یا کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس خط میں امریکا نے یوکرائن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر میشال بیخیلت کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے امریکا کے پاس مستند معلومات ہیں کہ روس سیاسی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے بھی بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔ روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں