چمڑے کے ملبوسات

رواں مالی سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 12فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی ایس بی) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات 16.015 ملین ڈالر کے اضافہ سے 150.551 ملین ٹن تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 134.536 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں