ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ

کراچی (عکس آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019ءکے دوران ماڑی پٹرولیم کو 14.75ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے

جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2018ءکے دوران کمپنی کا منافع 11.06ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کے منافع میں 3.69ارب روپے یعنی 33فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 82.89روپے کے مقابلہ میں 110.55روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں